اگر ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ قوم کی امانت میں خیانت ہوتی، مولانا فضل الرحمان

18 Sep, 2024 | 06:32 PM

طیب سیف: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ یہ مسودہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی قابل عمل ہے، اگر ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ ملک اور قوم کی امانت میں خیانت ہوتی۔

 پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے حکومت کے بِل مسودہ مکمل مسترد کر دیا ہے،حکومت کہہ رہی ہے ہمارا کوئی مسودہ ہے نہیں،مسودہ کسی کو دیا گیا اور کسی کو نہیں اور جو مسودہ مہیا کیا گیا وہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہمارے حوالے کیا گیا ہم نے اس کا مطالعہ کیا، یہ مسودہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی قابل عمل ہے، اگر ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ ملک اور قوم کی امانت میں خیانت ہوتی۔

 صحافی کے سوال ’’آج خبریں چلی ہیں کہ عمران خان نے آپ سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا‘‘کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں بھی جواب نہیں دے رہا،میں اس معاملے پراس سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

مزیدخبریں