ایک اور خطرناک وائرس پھیل گیا ،قومی ادارہ صحت کا الرٹ

18 Sep, 2024 | 06:23 PM

سٹی 42: قومی ادارہ صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔ 

 ایڈوائزری بروقت و مناسب اقدامات کیلئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔ وائرل بیماری چکن گونیا، وائرس سے پھیلتی ہے، چکن گونیا ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے، چکن گونیا، ڈینگی سے ملتی جلتی بیماری ہے اور زیادہ تر  ٹروپیکل ممالک میں پائی جاتی ہے، چکن گونیا کے زیادہ تر کیسز  افریقہ، جنوبی ایشیاء، جنوب مشرقی ایشیاء سے رپورٹ  ہوئے ہیں،پاکستان میں کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے چکن گونیا کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں

وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ بروقت تصدیق اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، 

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد  نے کہا ہے کہ وزارت صحت ضروری اقدامات یقینی بنا رہی ہے، عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،

مزیدخبریں