جنید ریاض : ڈی پی ایس ماڈل ٹاون میں ناتجربہ کار اور میرٹ کیخلاف پرنسپل اور بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کیخلاف اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پرنسپل کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔
ماڈل ٹاون میں واقع ڈی پی ایس سکول میں ناتجربہ کار اور میرٹ کیخلاف پرنسپل اور بورڈ آف گورنرز کی تعیناتیوں کیخلاف اساتذہ نےاحتجاج کیا۔اس موقع پر خواتین اساتذہ نے بورڈ ممبر ابرار علی کی ٹیچنگ اور ایڈمن سٹاف کے ساتھ نارواں سلوک پر شدید تنقید کی اور نعرے بازی کی۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی ایس ماڈل ٹاون میں رجسٹریشن فیس 1000 سے بڑھا کر 5000 روپے کر دی گئی ،پرائمری کلاسز میں داخلے کے لیے ب فارم نہ ہونے پر ایک لاکھ کا شورٹی بانڈ کی شرط عائد کردی گئی ہے جبکہ لیٹ فیس ری ایڈمشن 9000 تک کر دیا گیاہے۔پرنسپل کیجانب سے کلاس فیلوز کے اہل خانہ کو سفارش پر اہم عہدوں پر لگایا جارہا اور سٹاف کے بینیفٹس کو مرحلہ وار ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈی پی ایس ماڈل ٹاون میں اساتذہ کا احتجاج، پرنسپل کو تبدیل کرنے کا مطالبہ
18 Sep, 2024 | 05:09 PM