ویب ڈیسک : واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، جو خاص طور پر میموری فُل ہونے کے سبب پریشان صارفین کے لیے ہے۔
واٹس ایپ کے اس نئے فیچرسے اب مذکورہ نئے فیچر سے صارفین یہ جان سکیں گے، کون سی چیٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔
اس فیچر کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں؟
سب سے پہلے صارفین واٹس ایپ میں اوپر دائیں جانب موجود تین نقطوں (Menu) پر کلک کریں، پھر سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے آپشن پر کلک کریں پھر مینج اسٹوریج پر کلک کریں، یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔