لاہور ڈویلپمنٹ پیکج :ایم سی ایل اور واسا کو بڑی ذمہ داریاں مل گئیں

18 Sep, 2024 | 04:07 PM

(درنایاب)پنجاب حکومت نے 125 ارب سے زائد لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے بڑا فیصلہ  کر لیا۔ایم سی ایل اور واسا اپنے ایریاز میں واٹر سیوریج اور روڈ انفراسٹرکچر کی سکیموں کے ٹینڈرنگ ، ادائیگیوں اور پایہ تکمیل کا خود ذمہ دار ہوگا ۔
 پنجاب کے محکمہ پی اینڈ ڈی کے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر صرف کنسلٹنٹ کی مانیٹرنگ اور ان کی ادائیگیوں کے ذمہ دار ہوں گے  جبکہ ڈپٹی کمشنر اوور آل منصوبوں کی مانیٹرنگ کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے ۔

واسا اپنے حصے کے 78 ارب کے پیکج کا ٹینڈر اور کام کروانے کا ذمہ دار ہوگا ،ایم سی ایل 58 ارب سے زائد کے پیکج کو خود پایہ تکمیل تک پہنچائے گا ۔  ذرائع  نے بتایا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کےتمام حصوں کی ری ٹینڈرنگ بھی کی جائے گی ۔

مزیدخبریں