لاہور جلسہ ، 21ستمبر کو عوام اپنی کشتیاں جلا کر نظام بچانے کیلئے نکلیں : علیمہ خان

18 Sep, 2024 | 04:02 PM

Ansa Awais

سٹی42 :  بانی پی ٹی آئی کی بہن علمیہ خان کا کہنا ہے کہ سنگجانی جلسہ کے بعد قومی اسمبلی پر حملہ ہوا ، ابھی جو بل لا رہے ہیں اس کا مقصد قانونی اور جمہوری طریقے سےمارشل لاء لگانا ہے۔ 

 علمیہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  3سرکاری ملازموں کی توسیع کے لئے ملک کا نظام لپیٹا جا رہا ہے، معیشت کی یہ حالت ہے کہ وہ ڈوب چکی ہے ، سرکاری ملازموں کی توسیع کے لئے کس طرح انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، 8 فروری کی چوری کو بچانے کے لئے آپ کو قاضی فائزکی ضرورت ہے، سکندر سلطان کو بچانا پڑے گااسی کی ذمہ داری ہے کہ چوری کیا مینڈیٹ واپس کیا جائے، تیسرے چیف کا آپ کو پتہ ہے،یہ سارے جو ریٹائرڈ لوگ ہیں ان کو توسیع دینے کے لئے پاکستان کا نظام لپیٹا جا رہا ہے،یہ بل لانے کی دوبارہ بھی کوشش کریں گے۔ 

 انھوں نے مزید کہا کہ اگر اس بل کو کامیاب کرنے کی انھوں نے کوشش کی تو ملک کے حالات بدترین ہو جائیں گے،حملہ خواتین کے اوپر ہو رہا ہے ، 13تاریخ کو سیالکوٹ میں مبشر نے ریلی نکالی تو ان کے گھر سے ان کی والدہ اور بہن کو اٹھا لیا گیا، مریم نواز،شہباز شریف،اسٹیبلشمنٹ کا سارا زور خواتین پر چل رہا ہے، 9مئی کے لئے بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج لائیں، قاضی فائز عیسی کی ضرورت اس لئے ہے کہ 8فروری اور 9مئی کے واقعات سب کے سامنے ظاہر نہ ہو جائیں۔

 علمیہ خان نے کہا کہ آج ملک کو پتہ چل گیا ہے، اب لاہور کی ذمہ داری ہے،اب اس شہر کی عزت کا سوال ہے، 21ستمبر کو لاہور میں عوام اپنی کشتیاں جلا کر نظام بچانے کےلئے نکلیں، ہم خواتین سب سے اگے ہوں گی،کیا کر لیں گے؟ ڈنڈے ماریں گے ، ہم پرامن احتجاج کے لئے تیار ہیں،ہم پر ظلم کرکے اپنا جبر اور فسطائیت کریں گے ، جب لاہور جاگ جاتا ہے تو پورا پاکستان کھڑا ہو جاتا ہے،اپ نے ملک کو دکھانا ہے، کل ملک کے وکلاء نکلیں گے اس کے بعد ہم اب نکلیں گے اور ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔
 

مزیدخبریں