ری چیکنگ کے دوران نمبروں میں بڑا اضافہ، لاہور بورڈ کی بڑی غفلت

18 Sep, 2024 | 03:34 PM

جنید ریاض :  لاہور  بورڈ امتحانات سکیشن کی بڑی غفلت سامنے آگئی ، امتحانات کی ناقص ری چیکنگ کی بڑی کوتاہی کا انکشاف سامنے آگیا ۔ 

لاہور  بورڈ میں ہونے والی ری چیکنگ میں امیدوار کے نمبروں میں بڑا اضافہ کیا گیا ۔ 30 نمبروں کے اضافے کے بعد محمد آفاق کی انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن بن گئی، محمد آفاق کی میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن بن گئی ، ری چیکنگ کے بعد محمد آفاق کے 1119 سے بڑھ کر 1149 ہوگئے ۔  محمد آفاق کے اردو مضمون میں ری چیکنگ کے دوران 30 نمبروں کا اضافہ ہوا ۔ 

محمد آفاق نے بورڈ انتظامیہ سے میڈل اور سرٹفکیٹ مانگ لیا ۔ 

مزیدخبریں