ویب ڈیسک : ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے ہیلمنٹ نہ پہننے پر دو دو ہزار جرمانے اور پولیس اہلکاروں کو معافی دی جارہی ہے ۔
شہر میں دوروں کے دوران متعدد پولیس اہلکاروں کو ہیلمنٹ کا استعمال نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خود مانیٹر کیا ، جس کے بعد مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی ہیلمنٹ نہ پہننے پر جرمانے کرنے کے احکامات دے دیئے ۔
وزیر اعلیٰ نے پولیس کو بھی قانون کے تابے کرنے کی ہدایات جاری کیں، کہا کہ ٹریفک پولیس ایسے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کرئے جو قانون کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ قانون سب کے لیے ہے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔
وزیر اعلیٰ کے جاری احکامات کے بعد ٹریفک پولیس نے اہلکاروں کے بھی ہیلمنٹ کی خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ۔
دوسری جانب سی ٹی او نے بغیر ہیلمٹ تمام ملازمین کا ٹریفک دفاتر میں داخلہ بند کردیا ۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ٹریفک اہلکار، پولیس اہلکار دفاتر، پولیس لائنز میں داخل نہیں ہوگا، روڈ پر بھی کوئی بغیر ہیلمٹ ٹریفک اہلکار نظر آیا تو چالان کےساتھ محکمانہ کارروائی ہوگی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایس پیز اور سرکل افسران کو خود کارروائی کا حکم دے دیا، کہنا ہے کہ ہیلمٹ پر زیروٹولرنس پالیسی ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ موٹرسائیکل کا لائسنس بنوانے کیلئے آنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ لازمی قرار دیدیا ۔