حزب اللہ کے 3000 کارکنوں کے  پیجرز بلاسٹ کے بعد جنوبی لبنان میں فضائی حملے

18 Sep, 2024 | 03:12 PM

سٹی42:  منگل کے روز لبنان میں حزب اللہ کے تین ہزار کارکنوں کے پیجر بلاسٹ کا نشانہ بننے کے بعد رات کو اسرائیل کی فورس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے چھ ٹھکانے پر فضائی حمہ کیا جس میں  جانی نقصان کی اب تک کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔

اسرائیل ڈیفینس فورس نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے ارکان کو رات بھر فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔  اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے بتایا کہ اس نے گزشتہ رات جنوبی لبنان میں ایک عمارت پر حملہ کیا جہاں حزب اللہ کے متعدد ارکان موجود تھے۔

آئی ڈی ایف کے X  آفیشل ہینڈل سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل  کی فورسز نے حزب اللہ کے متعدد دہشت گردوں کا پتہ لگایا  جو جنوبی لبنان کے گاؤں مجدل سالم کے قریب ایک "فوجی ڈھانچے میں کام کر رہے تھے"۔

"فضا سے ایک دائرہ کی فارمیشن میں لڑاکا طیاروں نے اس عمارت پر حملہ کیا جہاں دہشت گرد کام کر رہے تھے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے پانچ علاقوں میں حزب اللہ کی عمارتوں پر بھی حملہ کیا۔

یاد دہانی کے طور پر، اسرائیلی فوج نے ان ہزاروں پیجرز پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جنہوں نے منگل کی سہ پہر لبنان میں دھماکہ کیا۔

مزیدخبریں