سٹی42 : لاہور میں چوری کی عجیب و غریب واردات پیش آئی جس میں چور 1 کروڑ 20 لاکھ کی چوری کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی لیکر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گھر سے چوری کی یہ وردات لاہور کے ولاقے چوہنگ پیش آئی جہاں چور گھرسے 1کروڑ 20 لاکھ سے زائدکا سامان لوٹ کرفرارہوگئے، ملزموں نےملکی و غیرملکی کرنسی ، جیولری اور قیمتی گھڑیاں چوری کی جبکہ واردات کےدوران چور گھر میں لگے کیمروں کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لےگئے۔