سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے گرانٹ جاری

18 Sep, 2024 | 02:59 PM

Ansa Awais

قیصرکھوکھر : محکمہ خزانہ پنجاب نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے گرانٹ جاری کردی، نان سیلری بجٹ کی مد میں ساڑھے 4 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

 محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو نان سیلری بجٹ کی مد میں ساڑھے 4 ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ اس گرانٹ سے سکولوں کے آپریشنل اخراجات پورے کئے جائیں گے۔ سکولوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال،یوٹیلیٹی بلز،مسنگ سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کیلئے یہ گرانٹ استعمال ہو سکے گی۔ محکمہ خزانہ نے ساڑھے 4 ارب روپے محکمہ سکول ایجوکیشن کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں