دْرِنایاب : پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی عدم توجہی ، میٹرو بس سروس میں آئے روز تکنیکی خرابیوں کا سلسلہ بڑھنے لگا ۔ تکنیکی خرابی سے آج سروس ایک گھنٹہ بیس منٹ سے زائد تعطل کا شکار رہی ۔
ذرائع کے مطابق سات بج کے بیس منٹ پر کماہاں اسٹیشن پر میٹرو بس کا پہیہ جام ہوگیا ۔ میٹرو بس کا پہیہ جام ہونے سے بس ٹریک پر ترچھی کھڑی ہوگئی اور ٹریک بلاک ہوگیا ۔ میٹرو بس سروس کو بحال کرنے اور بس کو ہٹانے میں ایک گھنٹہ بیس منٹ سے زائد وقت لگا ۔ میٹرو بس سروس میں سفر کرنیوالے شہری دوہری اذیت کا شکار رہے ۔ میٹرو بس اتھارٹی سروس معیار کو بہتر بنانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ حکام کے مطابق میٹرو بس کو ہٹا کر سروس کو بحال کردیا گیا ہے ۔