ایل ڈی اے کی کارروائی ، بائی پاس روڈ جوہر ٹاون پر چودہ املاک سربمہر

18 Sep, 2024 | 02:47 PM

Ansa Awais

دْرِنایاب : ایل ڈی اے نے بائی پاس روڈ جوہر ٹاون پر چودہ املاک سربمہر کردیں.

ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ زون فور نے سدرن بائی پاس جوہرٹاون میں کارروائی کی۔ ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ نے آپٹک فار آل، بٹ کڑاہی، آپوٹیک فارمیسی، یوسف فالودہ، باسکن روبن سمیت دیگر املاک سربمہر کردیں۔ ڈائریکٹر علی نصرت کے مطابق ایل ڈی اے نے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرعمارتوں کو سربمہر کیا۔ ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ زون، انفورسمنٹ عملہ، پولیس بھی موقع پر موجود تھی ۔

مزیدخبریں