چیمپئنز کپ: شاداب کو باؤلنگ کے دوران شاہین پر غصہ کیوں آیا؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

18 Sep, 2024 | 02:41 PM

سٹی42:  باؤلر چھکا ، چوکا پڑے بغیر ہی بیٹر پر گرم ہو  جائے تو یقیناً دونوں میں پہلے سے ہی کچھ برا چل رہا ہوتا ہے۔ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران شاداب کے کوئی چھکا، چوکا پڑے بغیر شاہین آفریدی پر گرجنے برسنے کی ویڈیو سامنے آنے پر پاکستانی کرکٹ لوورز کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھا کہ دونوں کھلاڑیوں کے مابین کیا پرابلم چل رہا ہے جس کو لے کر شاداب شاہین کو دیکھتے ہی گرم ہو گئے۔ شاہین آفریدی اس میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

فیصل آباد میں ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ میں میچ کے دوران شاداب خان  شاہین آفریدی پر  ناراضی س برستے نظر آئےتو اس سوال کو لے کر کرکٹ فینز نے اس ویڈیو کو خوب پھیلایا۔  وائرل ہو چکی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائنز کی بیٹنگ کے دوران 29 ویں اوور کے دوران شاداب نے شاہین کو گیند کروائی اور انہین غصہ بھرے انداز سے کچھ جملے کہ۔ کیمرہ شاہین کے چہرے پر گیا تو   شاہین کے ہیلمٹ کے پیچھے چہرے پر بھی کوئی خوشگوار تاثر نہیں تھا۔ وہ بھی شاید غصہ دبانے کی کوشش کر رہے تھے۔  اس اوور کے بعد پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے اوور اسامہ میر کو دیا اور اسامہ میر نے شاہین کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔

اقبال اسٹیڈیم میں  لائنز اور پینتھرز کے درمیان یہ میچ شاداب خان کی ٹیم پینتھرز نے جیت لیا۔ لیکن میچ میں بیٹرز اور باؤلرز کی پرفارمنس سے زیادہ سوشل پلیٹ فارمز پر  لائنز کی اننگز کے دوران شاداب خان کے شاہین آفریدی پر غصہ کی ویڈیو نے کرکٹ لوورز کی  توجہ سمیٹی۔

میچ میں شاداب کی ٹیم پینتھرز 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی، لائنز کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں  199 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئی اور پینتھرز سے شکست کھاگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر  کرکٹ لوورز نے دلچسپ تبصرے کئے اور یہ سوال اٹھائے گئے کہ دونوں کرکٹرز کے درمیان کیا چل رہا ہے اور ک شاداب کو شاہین پر کیوں غصہ ہے۔  تاہم سنجیدہ شائقین نے  اس صورتحال کو نارمل قرار دیا،  کرکٹ کے سنجیدہ شائقین کا کہنا ہے کہ باؤلر تو ہوتے ہی غصیلے ہیں،  آن فیلڈ باؤلر کو غصہ آ جانا معمولی بات ہے اور وہ اس کا اظہار کرنے میں زیادہ تردد بھی نہیں کرتے۔

فیصل آباد میں چل رہے چیمپئینز ون ڈے کپ کے میچوں میں شاہین آفریدی  کی ٹیم لائنز کو مسلسل دوسری شکست ہوئی ہے۔  لائنز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔

مزیدخبریں