عثمان خادم: پی ٹی آئی نے جلسے انتظامات کیلئے27رکنی منتظمین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی.
تفصیلات کے مطابق صدرلاہورشیخ امتیازمحموداورسیکرٹری جنرل اویس یونس نےنوٹی فکیشن جاری کردیا،کمیٹی میں شامل منتظمین لاہورجلسےکاتمام ترانتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔
علی امتیازوڑائچ کوچئیرپرسن جلسہ مینجمنٹ کمیٹی مقررکردیا گیا،عبدالکریم خان کوجلسہ فائنانس کمیٹی کانمائندہ مقرر کردیا گیا،احمربھٹی کو سکیورٹی کمیٹی کی ذمہ داری دیدی گئی۔
اظہر صدیق کوقانونی ٹیم کی ذمہ داری سونپ دی گئی،عالیہ حمزہ،افضل خان،حماداعوان، یاسر گیلانی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔