ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست،بنچ کے سربراہ کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی ،فاضل جج کی رخصت کے باعث کیس ری شیڈول کردیا گیا۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ چوہدری محمد بلال کی درخواست پر سماعت کرنا تھی،عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے بارے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی تھی،درخواست میں پنجاب حکومت ، ہوم سیکرٹری ، آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں آئی جی اور صوبے بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم نہ کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔نو مئی واقعات پر صوبے بھر میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر کیسز درج کئے گئے ۔ نو مئی کیسز کے ٹرائل روکنے کا حکم دے اور نقص امن کے خطرہ کے نام پر اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دے۔