سرد موسم میں مریضوں کو گرم کمبل فراہم کئے جائیں گے

18 Sep, 2024 | 12:55 PM

قیصرکھوکھر:پنجاب حکومت کا مریضوں کو سردی سے بچانے کیلئے اقدام، سرد موسم میں مریضوں کو گرم کمبل فراہم کئے جائیں گے۔

 تفصیلات کےمطابق لاہور کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے لئے گرم کمبلوں کیساتھ تکیے بھی خریدے جائیں گے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے کمبلوں کی خریداری کیلئے محکمہ صحت کو گرانٹ جاری کردی ہے۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ صحت کو 22 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ گرم کمبل اور تکیے خرید کر لاہور کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو دیئے جائیں گے۔ ۔۔

مزیدخبریں