جنید ریاض : پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی نااہلی، پیک کی ویب سائٹ سے سکول سربراہان کو پیپرز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات،سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی نااہلی،سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔پیک کی ویب سائٹ سے پیپرز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ پیک کی ویب سائٹ کا لنک ڈاون جا رہا ہے،پیپر ڈاؤن لوڈ ہو تو وہ بھی آدھا ڈاون لوڈ ہو رہا ہے۔صوبائی صدر پیک پی ٹی یو پنجاب کاشف شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ پیک امتحان صرف فنڈز کا ضیاع ہے۔پیک کو بند کرکے بجٹ بچایا جائے۔پیک کے بجٹ کو سکولوں میں مسنگ فیسلٹریز پر خرچ کیا جائے۔