ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے کفر وشرک کا گھٹا ٹوپ اندھیرا ختم ہوا :محمد نوید شہزاد

  نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے کفر وشرک کا گھٹا ٹوپ اندھیرا ختم ہوا :محمد نوید شہزاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کوٹ رادھا کشن میں صدر انجمن فلاح کمبوہاں حاجی شہباز احمد کے زیر انتظام جامع مسجد عنایت مدینہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر محفل میلاد مصطفیٰ کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

  24 نیوز کے پروگرام نورسحر کے ریسرچ سکالر محمد نوید شہزاد نے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی حیات طیبہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔اس روح پرور تقریب میں علامہ محمد نوید شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی مکرم محمد مصطفیٰ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات انسانی کے لیے باعث شرف اور خیر ہے۔اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوتمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا اور ان کی مبارک آمد سے کفر وشرک کا گھٹا ٹوپ اندھیرا ختم ہوا ۔ علامہ نوید شہزاد نے مزید کہا کہ  موجودہ دور میں ہمیں حضور پُرنور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر چلتے ہوئے اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا اور آپ کے اخلاق حسنہ اور تعلیمات کا پرچار کرنا ہو گا۔
محفل میلاد میں مولانا مہر اویس رضوی نے نقابت کے  فرائض سر انجام دئیے جبکہ معروف عالم دین پروفیسر مفتی انوار احمد حنفی ،علامہ ولید ناصر ، علامہ ولی محمد قادری اور علامہ غلام مصطفیٰ نظامی نے بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ اور ان کی مبارک  زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔ محفل پاک میں  قاری رمضان خالق نے تلاوت کلام پاک سے شرکاء کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔ اس روح پرور تقریب میں انجمن تاجران کے صدر حاجی اصغر جٹ اور جنرل سیکرٹری محمد رضا سمیت قرب و جوار سے عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔