سٹی42 : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس ایک بار پھر 80 ہزار کی سطح عبور کر گیا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 615 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 80 ہزار 106 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 8 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 5 پیسے ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔