اووربلنگ: صارفین کو ایک بار پھر کروڑوں روپےکاریلیف دیدیا گیا

18 Sep, 2024 | 12:07 PM

شاہد ندیم سپرا:  لیسکو نےاووربلنگ کی مدمیں صارفین کوکروڑوں روپےکاریلیف دیدیا۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ کی بلنگ میں 85کروڑ کی کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دی گئی ،مجموعی طورپر1کروڑ16 لاکھ یونٹس کی بنیادپرصارفین کے بلوں میں کریڈٹ دیا گیا۔
وفاقی وزیرمحسن نقوی کی ہدایت پرایف آئی اےنےاووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا،کریک ڈاؤن کےدوران اربوں روپے کی اووربلنگ کی نشاندہی کی گئی۔ لیسکو نےاپریل سےاووربلنگ پر مشتمل بلوں پر کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دینا شروع کی۔ اگست کےبلنگ سائیکل میں بھی صارفین کے بلوں میں ریلیف دیا گیا۔

 
 
 
 

مزیدخبریں