سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ استعمال کرنے سے روک دیا گیا

18 Sep, 2024 | 11:54 AM

Ansa Awais

جنید ریاض : فیز ون میں آوٹ سورس ہونے والے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔
 فیز ون میں 5863 سرکاری سکولوں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق آوٹ سورس سکولز قطعاً بجٹ استعمال نہ کریں۔آوٹ سورس ہونیوالے تمام سکولوں کے نتائج دیکھے جائیں گے۔ نتائج کے بعد سکولوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کروائی جائیگی۔ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ نان سیلری بجٹ کہاں استعمال ہوگا۔

مزیدخبریں