پی ٹی آئی دور میں مقدمات کا شکار لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے اچھی خبر

18 Sep, 2024 | 11:49 AM

راودلشاد: پی ٹی آئی دور حکومت میں ن لیگی رہنماؤں و کارکنوں پر مقدمات کا اندراج،پنجاب حکومت کا ن لیگی ورکرز پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنیکا فیصلہ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو مقدمات کا ریکارڈ جمع کرنے کا حکم ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسے مقدمات جن میں ریاست مدعی ہے فوری ختم کرنے کی ہدایت کی گئی،ن لیگ کے تنظیمی عہدیداروں ، کارکنوں پر سیاسی مقدمات درج ہیں،بزدار سرکار کی جانب سے لیگی رہنماؤں پر درجنوں مقدمات بنائے گئے۔
نوازشریف ،مریم نواز کی وطن واپسی پر ریلیاں نکالنے پر مقدمات درج ہوئے، لیگی رہنماؤں و کارکنوں پر اے ٹی سی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔
مریم نواز کی نیب پیشی پرسینکڑوں لیگی رہنماؤں وکارکنوں پر مقدمات بنائے گئے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سیاسی مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ۔

مزیدخبریں