سرکاری سکولوں کی پرائیوٹائزیشن، نئےاوقات کار سے متعلق اساتذہ کا اہم مطالبہ

18 Sep, 2024 | 11:31 AM

جنیدریاض: سرکاری سکولوں کی پرائیوٹائزیشن، نئےاوقات کار،پنشن اصلاحات،گرینڈٹیچرزالائنس نے26ستمبرکوسول سیکرٹریٹ کےباہراحتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔

اساتذہ کا کہناتھا کہ سائنس وکمپیوٹر لیبزکی بحالی کیلئے فنڈز فراہم کئےجائیں،سکولوں میں نئےاساتذہ کی بھرتی کی جائے،لیو انکیشمنٹ کی بحالی اورپنشن انکم ٹیکس اصلاحات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے.
سکول کے اوقات کارتبدیل اور پرائیوٹائزیشن کافیصلہ بھی واپس لیا جائے،جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئےتوسول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں