جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم  گرفتار

18 Sep, 2024 | 11:13 AM

(عابد چودھری) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،او سی یو حکام کے مطابق  ملزم کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی ، جاوید بٹ کی گھر سے جائے وقوعہ تک ریکی افضل نے ہی کی تھی۔
افضل کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے گرفتار کیا، جاوید بٹ کے قتل کے بعد افضل جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا ۔حکام کے مطابق جاوید بٹ کے قتل میں ملوث عارف نامی ملزم کی تلاش جاری  ہے۔
 

مزیدخبریں