ہیئر پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

18 Sep, 2024 | 11:07 AM

Ansa Awais

فاران یامین : ہیئر پولیس کی کارروائی، دوران چیکنگ منشیات فروش گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمدکرلی گئی۔

 ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ان ایکشن ہے، ایس ڈی پی او، برکی غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ہیئر پولیس نے کارروائی کی، دوران چیکنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش آصف منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم آصف سے2 کلوسےزائد چرس برآمد کی گئی، ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیرخان کے مطابق ملزم نے مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیاہے۔

مزیدخبریں