لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ،بارش کب ہو گی؟اہم پیشگوئی

18 Sep, 2024 | 11:01 AM

(ثمرہ فاطمہ)شہر  لاہور میں گرمی کا راج برقرار ہے، سورج کی تپش سے حبس اور گھٹن ایک بار پھر بڑھ گئی۔

 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں بارش کا امکان نہیں۔

 دوسری جانب اگر  موسم کے حوالے سے ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو  محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے  تاہم شام/رات میں با لائی خیبرپختونخوا، مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 اسلام آباد اور گرد و نواح اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات کے اوقات میں  اوکاڑہ، بہاولنگر، ساہیوال، نارووال اور پاکپتن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام میں بارکھان، خضدار اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شام /رات میں کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔


 

مزیدخبریں