فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بری خبر

18 Sep, 2024 | 10:44 AM

 (آئمہ خان)اندورن ملک  فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بری خبر، تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث چند پروازیں منسوخ  کر دی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق   کراچی سے ملتان ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 807  اور کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،502منسوخ کر دی گئیں۔

 اس کے علاوہ   کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522 اور   کراچی سے پشاور سیرین ایئرکی پرواز ای آر 554منسوخ ہوگئیں۔

مزیدخبریں