فاران یامین: لاہور ٹریفک پولیس کا حادثات کے سدباب،محفوظ سفر کےپیش نظر بڑا اقدام،آج کوئی بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار شہر میں داخل نہیں ہوگا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرکا کہناتھا کہ شہر کی متعدد شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند ہے، موٹرسائیکل سواروں کے پاس ہیلمٹ ہوگا تو ہی سفر کرنا ممکن ہوگا۔
مال روڈ،جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، شوق چوک شوکت خانم، شانو بابا، لیک سٹی، اڈا پلاٹ پر بھی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔
داخلی و خارجی راستوں، مصروف شاہراہوں 111 انٹریز خصوصی وارڈنز تعینات ہیں، سی ٹی او لاہور کا مزید کہناتھا کہ بغیر ہیلمٹ 2000 روپے جرمانہ ،شہری چالان سے بچیں،ہیلمٹ پہنیں، شہری ہیلمٹ پہنیں گے تو چالان نہیں ہوگا۔