عثمان خادم:پولیس کا رات گئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر چھاپہ، عالیہ حمزہ نے کہا 16ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا۔
عالیہ حمزہ کا کہناتھا کہ تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو چھاپہ مارا، میرے گھر کی تلاشی لی گئی، میں ضمانت پر ہوں،اگر مطلوب ہوں تو بتایا جائے۔
ایکس پر پی ٹی آئی کی جانب مذمت بھی کی گئی ،کہا گیا کہ تحریک انصاف رہنما عالیہ حمزہ کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ جاری، رات کے اس وقت جعلی وزیراعلٰی مریم نواز کی پنجاب پولیس گھروں کی چادر اور چار دیواری پامال کر کے غیر قانونی چھاپے مار رہی ہے۔
عمران خان کا اتنا خوف ہے کہ رات کو بھی انہیں سکون نہیں لینے دیتا، ماوں، بیٹیوں کو رات کے اس پہر اغوا کرنے کی کوشش کرنے کا سہرا بھی نون لیگ کی حکومت کے سر جاتا ہے، عالیہ حمزہ اپنے گھر موجود نہیں لیکن پولیس اور نامعلوم افراد ان کے گھر والوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔