تھانہ فیکٹری ایریا؛ چور گھر سے 35 لاکھ اور 55 تولہ طلائی زیورات لے اڑا

18 Sep, 2024 | 08:44 AM

فاران یامین: تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں چوری کی بڑی وردات,چوری کی واردات پنجاب سوسائٹی میں واقع گھر میں ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ نامعلوم چور گھر پر تالے لگے دیکھ کر داخل ہوئے، چور تالے توڑ کر نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، چور نے گھر سے 35 لاکھ اور 55 تولہ طلائی زیورات چوری کئے۔

پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے،متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کر لیا ہے،گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجزحاصل کررہےہیں۔

مزیدخبریں