ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی آمد؛مسلم لیگ نون کا بلدیاتی کنونشن 19 ستمبر کو ہو گا

PMLN Local Bodies workers convention, Lahore, Maryam Nawaz Sharif, City42, Nawaz Sharif's return to Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے لئے مسلم لیگ ن بلدیاتی نمائندوں کو متحرک کرنے لیے بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کا بلدیاتی ورکرز کنونشن  کل 19 اکتوبر کو منعقد کر رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کل شریف میڈیکل کمپلیکس کے گراونڈ میں بلدیاتی کنونشن ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ورکرز کنونشن میں شریک ہوں گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر سیف الملوک کھوکر اور مقامی قیادت بھی ورکرز کنونشن میں شریک ہوں گے۔ 
بلدیاتی ورکرز کنونشن میں شہر کی 274 یونین کونسلز کے سابق چئیرمین، وائس چئیرمین ،کونسلرز اور یوسی  ٹکٹ ہولڈرز شریک ہوں گے۔
شریف میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ میں بلدیاتی ورکرز کنونشن کے لیے پنڈال سجا لیا گیا۔
لارڈ مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور سابق ڈپٹی میئرز کو خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے کنونشن میں مدعو کیاگیاہے۔
بلدیاتی کنونشن میں دیگر اضلاع کے سابق مئیر، ڈپٹی مئیرز،سابق ضلعی چئیرمین، وائس چیئر مین اور میونسپل کمیٹوں کے سابق چئیرمین اور وائس چئیرمین  حضرات شرکت کرینگے 
بلدیاتی کنونشن شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ بلدیاتی ادارے توڑے جانے کے بعد سے مسلم لیگ نون کے بلدیاتی نمائندے  پارٹی کی سرگرمیوں میں شریک تو رہے لیکن خاص بلدیاتی نمائندوں کے لئے مسلیم لیگ نون کی یہ پہلی پارٹی سرگرمی ہے جس کا مقصد پارٹی کے قائد نواز شریف کی آمد کی تیاریوں کے لئے گلی کی سطح پر کارکنوں اور حامیوں کو منظم کرنا اور زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی استقبال میں شرکت کو یقینی بنایا ہے۔