مالی سال جون 2023، صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری

18 Sep, 2023 | 08:02 PM

وقاص عظیم: بڑی صنعتوں کی پیداوار کے سلسلے میں ادارہ شماریات نے مالی سال جون 2023 کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، ان اعداد و شمار کے مطابق جون  2022 کے مقابل میں پیداوار میں 3.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 میں3.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار کی سالانہ بنیادوں پر 1.09 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔  ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر آٹو موبائل کی پیداوار میں جون 2023 کے دوران 66.1 فیصد کمی ،کاٹن یارن کی پیداوار میں 29.8 فیصد کمی ،کاٹن کلاتھ کی پیداوار 17.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جون 2022کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 2.2 فیصد کمی ہوئی ،سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار 4.69 فیصد گر گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر آٹو موبائل کی پیداوار 2.59 فیصد کم ہوگئی ۔

مزیدخبریں