سٹی 42: ننکانہ میں بجلی چوری کے مقدمے میں گواہی دینے کیلئے عدالت جانیوالے لیسکو اہلکار پر وکلاء کا تشدد .
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو اہلکار لائن مین محمد اسلم ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں گواہی دینے گئے تھے، لائن مین محمد اسلم کو محمد عمر تارڑ، بلال تارڑ اور منصور اشرف نامی وکلاء کی جانب سے تشدد کیا گیا، ملزمان وکلاء کی جانب سے لیسکو اہکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، پولیس اہکاروں نے مداخلت کرکے لیسکو اہلکار کی جان بچائی، ملزمان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا،