کلیم اختر : ایف بی آر نے بوگس انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کی شکایات کا نوٹس لے لیا ۔ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے سیل بنا دیا گیا۔ٹیکس چوری کرنیوالوں کوپکڑنےکےلیے بہت کم یا صفر سیلز ٹیکس شوکرنےوالوں کےکھاتےکھول دیے گئے ۔
جعلی انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کی شکایات پرایف بی آر نےفوری ایکشن لیاہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایت پر ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے اسسمنٹ اور پروسیسنگ سیل بنادیا گیاہے۔ چیف کمشنر آر ٹی او ان لینڈ ریونیو زبیر بلال نےٹیکس چوری کرنیوالوں کوپکڑنےکےلیے بہت کم یا صفر سیلز ٹیکس شوکرنےوالوں کےکھاتےکھولنےکاحکم دےدیاہے۔ذرائع کےمطابق بعض کمپنیاں بھاری سٹاک کی ویلتھ سٹیٹمنٹ کے باوجود خود کو غریب ثابت کرنیکی کوشش کررہی ہیں۔بوگس انوائسز کے ذریعےٹیکس چوری کرنیوالےبعض افرادفائلرزبھی نہیں بنے۔ ایف بی آر کےاحکامات کی کاپیاں ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔