قیصر کھوکر :فحاشی پھیلانے اور فحش ڈانس کرنے کا معاملہ،سٹیج اداکارہ ندا چوہدری اور سونو خان نے محکمہ داخلہ پنجاب سے معافی مانگ لی ۔
سٹیج اداکارہ ندا چوہدری اور سونو خان کی محکمہ داخلہ پنجاب میں طلبی ہوئی ۔ دونوں اداکاراؤں نے فحاشی پھیلانے اور فحش رقص کرنے پر معافی مانگ لی ۔صوبائی محکمہ داخلہ نے ندا چودھری اور سونو خان کو اسٹام پیپر پر شناختی کارڈ کے ساتھ معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔