اسلام آباد: سی ایس ایس کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں، جس میں 398 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
ایف پی ایس سی کی جانب سے سی ایس ایس 2023ء کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں حصہ لینے والے 398 امیدوار کامیاب قرار پائے جب کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 3.06 فی صد رہا۔ سی ایس ایس 2023ء کے تحریری امتحان میں 13 ہزار 8 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔