جنید ریاض : لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے پیپروں کی ری چیکنگ کا آغاز کردیا۔ امیدوار 27 ستمبر تک پیپرز کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں جمع کراسکیں گے۔
لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے پیپروں کی ری چیکنگ کا آغاز کردیا۔امیدواروں کو ری چیکنگ کیلئے باقاعدہ طور پر کال آنا شروع ہوگئیں۔ لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا تھا۔نتائج کے پندرہ روز کے اندر اندر امیدوار پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی طالبعلم سے ری چیکنگ کیلئے درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔