پھلوں کی قیمتیں بھی آسما ن کو چھو نے لگیں

18 Sep, 2023 | 02:37 PM

سٹی 42:پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ اور زائد نرخوں پر فروخت جاری ہے ،پھلوں کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکا ر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیب سرکاری نرخ180،بازارمیں200روپےفی کلومیں فروخت،کیلاسرکاری نرخ145،بازارمیں200روپےفی درجن میں فروخت،امرودسرکاری نرخ135،بازارمیں160روپےفی کلو،گرماسرکاری نرخ80،بازارمیں100روپےفی کلومیں فروخت ،خوبانی سرکاری نرخ275بازارمیں300روپےفی کلو,آڑوسرکاری نرخ200بازارمیں250روپےفی کلومیں بیچا  جا رہا ہے ۔
اس کے علا وہ آم سرکاری نرخ145،بازارمیں200روپےفی کلو،پپیتہ سرکاری نرخ255،بازارمیں320روپےفی کلو،کھجورسرکاری نرخ540،بازارمیں600روپےفی کلومیں فروخت کیا جا رہا ہے۔

 
 
 

مزیدخبریں