درنا یاب :پنجاب حکومت کابندروڈوملحقہ آبادیوں کے حوالے سے بڑا اقدام،شہر میں ایک اور نیا میگا پراجیکٹ شروع کرنے کی راہ ہموارہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اےبندروڈکورنگ روڈسےملانےکےمنصوبےکاٹینڈرکھولےگا،ایل ڈی اے نے 6تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا،پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو ٹینڈر ڈالنے کیلئے ڈاکیومنٹ جاری کردیئےگئےہیں،حبیب کنسٹرکشن سروسز ، این ایل سی ، میکسنز شامل ہیں ۔
سعد اللہ خان برادرز ، کے این کے ، یو وی ڈیزائن انجینئرنگ شامل ہیں ،منصوبے کی منظور شدہ لاگت 10 ارب 84 کروڑ سے زائد ہے،منصوبہ کی ڈیڈ لائن فروری 2024 مقرر کی گئی ہے۔
بابوصابوسےنیازی انٹرچینج تک 7.3 کلومیٹر طویل روٹ تعمیر کیا جائے گا،رنگ روڈکےموجودہ ڈیزائن کےمطابق زمین کی سطح سےبلندکرکےٹریک کو تعمیر کیاجائیگا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نےنظراندازشدہ علاقوں کےروڈانفراسٹرکچر کی بحالی کا حکم دیا تھا۔