مبینہ پو لیس مقابلہ ،ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک

18 Sep, 2023 | 11:09 AM

اسرار خا ن :سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کا باٹا پور میں محمد بخش روڈ پر مبینہ مقابلہ ،مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عمیر بٹ ہلاک ہو گیا ۔
 انسپکٹر ماجد بشیر کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی ٹیم زیر حراست ملزم عمیر بٹ کو نشاندہی کیلئے باٹا پور لے  گئی، جہاں ملزم کے دیگر مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا ،  فائرنگ سے ملزم عمیر بٹ ہلاک ہو گیا، جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔

ہلاک ملزم ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، جو بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیتا ، ملزم عمیر بٹ حافظ آباد میں اقدام قتل کے مقدمے میں بھی اشتہاری تھا ۔

انسپکٹر ماجد بشیر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ، تاہم حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں