چوری کا مقدمہ درج کرانے آئے شہری کی  نئی موٹر سائیکل تھانے سے چور ی

18 Sep, 2023 | 10:05 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں چوری کا مقدمہ درج کرانے کے لیےآ نے والے شہری   نئی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔ 

 قصبہ سنانواں کا رہائشی عارف نامی شہری تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کروانے آیا تھا لیکن   تھانے کے اندر سے عارف کی نئی موٹر سائیکل بھی چرا لی گئی۔

 اس کے بعد شہری کی شکایت پر پولیس نے  2 مقدمات درج کرلیے جبکہ شہری نے ملزمان کو تلاش کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

عارف نامی شہری کا کہنا ہے کہ شہری تھانے میں ہی محفوظ نہیں تو پھر کہاں محفوظ ہوں گے ؟

مزیدخبریں