سٹی 42: کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی کاروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے دھندے میں ملوث منظم گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عبداللہ، صدیق اور مبین شامل ہیں۔
ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 3200 امریکی ڈالر، گاڑی، 4 عدد موبائل فونز اور درجنوں ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کو کراچی کے نجی شاپنگ مال سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپہ مار کاروائی ڈائریکٹر کراچی زون عبدالسلام کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل عمران ریاض کی زیر نگرانی کی گئی۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔