(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا انجری کے باعث وومن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کریبین لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئیں تھیں ۔ فاطمہ ثنا نے 30 اگست سے 2 ستمبر تک لاہور میں منعقد ہونے والے کیمپ کے پہلے مرحلے میں بھی حصہ نہیں لیا۔ ٹیم میں ان کے متبادل کھلاڑی کے طور پرتاحال کسی کا اعلان نہیں کیا گیا ۔
واضح رہے کہ وومن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ یکم سے سولہ اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش ، بھارت ، سری لنکا، ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات حصہ ہوں گے۔