ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

لوڈ شیڈنگ،شارٹ فال،میگاواٹ،لیسکو،سٹی42
کیپشن: electricity tower
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، سات سو میگاواٹ شارٹ فال ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو سے ساڑھے تین گھنٹے تک جا پہنچا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ٍڈیمانڈ چار ہزار ایک سو پچیس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو فراہمی تین ہزار چار سو پچاس میگاواٹ ہو رہی ہے، اس طرح طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شارٹ فال کی وجہ سے لیسکو کی جانب سے شہر میں دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ مضافات اور ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں ساڑھے تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔