ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی عرب،پاکستان، فنڈ فارڈویلپمنٹ ،ڈپازٹس،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کیلئے اپنے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد ایک سال بڑھادی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ڈپازٹس ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہیں اور  ایس ایف ڈی کے3 ارب ڈالرز ڈپازٹس کی معیاد 5 دسمبر 22 کو پوری ہورہی ہے۔

ذرائع نے تین ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ظاہر کیا اور بتایا تھا کہ سیف ڈپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال  نہیں کیا جاسکے گا۔