موٹروے پر خوفناک حادثہ، 3 مسافر جاں بحق

18 Sep, 2022 | 03:51 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)کالا شاہ کاکو انٹرچینج ایم 2 موٹروے پر تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،حادثے میں 3 مسافر جاں بحق سمیت 7افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کےمطابق مریدکے M2 موٹروے نزد کوٹ پنڈی داس پل لاہور سے اسلام کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔حادثے میں 3 مسافر جاں بحق سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر4 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ 3 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

حادثے میں جاں بحق 3 افراد کی لاشوں کو FWO کے حوالے کر دیا۔تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی وین کو رائیونڈ سے لکیّ مروت جاتے ہوئے M2 موٹروے پر کوٹ پنڈی داس پل کے قریب ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں