5سال کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

18 Sep, 2022 | 02:13 PM

 (سٹی42) قومی ادارہ صحت نے  کورونا سےبچاؤ  کی ویکسین 5سال کےبچوں کو بھی لگانےکا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم  کا آغاز کل سے ہوگا،مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، 19 ستمبر سے شروع ہونے والی  ویکسینیشن مہم 24 ستمبرتک جاری رہے گی۔

بچوں کو والدین کی رضا مندی سے اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹرز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں،بچوں کو بھی کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگائی جائیں گی ، دوسری خوراک پہلی خوراک کے 21 دن بعد لگائی جائے گی،بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کی ویکسینیشن کی انٹری کرائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ کو آج شام تک تیاریاں کرنےکی ہدایت کردی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو بلا خوف وخطر انجکشن لگوائیں، انجکشن کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں، شہری گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں۔

ذرائع کے مطابق شہرکےکم عمربچوں کی ویکسی نیشن کیلئے 210 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، 443 ملازمین بچوں کی ویکسی نیشن مہم کو سپروائز کریں گے،12 ہزارسےزائدمحکمہ صحت کے اہلکارمہم میں حصہ لیں گے، 175 ڈاکٹرزبھی فیلڈ میں ٹیموں کےہمراہ ہوں گے، 0.12 ملی میٹرکی ڈوز ہر بچے کو  لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں