ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے بڑے شہر میں15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ

File Photo
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملتان میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

  پابندی کے تحت آلودگی پھیلانے والی تمام فیکٹریوں کو خبردارکر دیاگیا ہے جبکہ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلا ف بھی کارروائی کی جائےگی۔دوسری جانب سولڈ ویسٹ مینجمنٹ  نے بھی اسموگ پر قابو پانے کے لیے ان اقدامات کی حمایت کی ہے۔

دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے بھی اسموگ کے  تدارک کیلئے دائر  درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانے کرنے کا عمل جاری رکھا جائے۔