وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

18 Sep, 2022 | 10:53 AM

ویب ڈیسک:انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وفاقی  وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکاز جاری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے  وزیر داخلہ کو شوکاز دہشتگردی کے مقدمے میں 2 ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس میں جاری کیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت  نے وزیر داخلہ سمیت وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔دوسری جانب عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ اور سیکرٹری داخلہ کوپیر 24 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں